• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    عراق:سابقہ وزیراعظم کو تمام سرکاری دفاتر خالی کرنے کا حکم

    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سابق وزیر اعظم اور مستعفی نائب صدر مملکت نوری المالکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرکاری منصب سے متعلق تمام دفاتر اور ادارے فوری طور پر خالی کر دیں۔
    اس سلسلے میں حیدر العبادی کے دفتر سے باقاعدہ سرکاری میمو نوری المالکی کو بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں اپنے زیر استعمال تمام سرکاری اشیاء واپس متعلقہ اداروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس میمو کو عوامی مطالبے پر کی جانے والی اصلاحات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق:سابقہ وزیراعظم کو تمام سرکاری دفاتر خالی کرنے کا حکم Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top