• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    شام:داعش نے تدمر میں قوس النصر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا

    شدت پسند تنظیم داعش نے  شام کے تاریخی شہر  تدمر میں چند ماہ قبل دو تاریخی چرچوں کو مسمار کرنے کے بعد شہر میں فتح کی علامت دروازہ" قوس النصر "کو بھی دھماکےسے اڑا دیا ہے۔
    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "آبزویٹری" کے مطابق شامی آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر مامون عبدالکریم نے بتایا کہ ہمیں محاذ جنگ سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ داعش نے کل اتوار کو تدمر شہر میں "قوس النصر" کو بھی مسمار کردیا ہے۔ چند ہفتے قبل اسی شہر میں داعش نے دو چرچوں سمیت شہر کی کئی تاریخی عمارات کو دھماکوں سے تباہ کر ڈالا تھا۔
    قوس النصر شاہراہ الاعمدہ پر واقع ہے۔ رومن دور میں بنائی گئی یہ تاریخی عمارت ایک ہزار سال پرانی بتائی جاتی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام:داعش نے تدمر میں قوس النصر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top