• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    روسی طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی

    ترک وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ انقرہ کے ایف سولہ لڑاکا جہازوں نے شام کی جنوب مشرقی سرحد کے قریب ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی لڑاکا جہاز کو روکنے کے بعد اسے واپسی پر مجبور کر دیا۔
    انقرہ میں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے اور ان سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
    روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب انقرہ کو ماسکو کی شام میں مداخلت پر اعتراض ہے۔ ترک صدر کے بقول شام میں مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top