صنعاء کے باخبر ذرائع
کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں پر مشتمل سپریم انقلاب کمیٹی ان دنوں ایرانی دارلحکومت
تہران کے دورے پر ہے جہاں وہ اسلحہ سمیت متنوع امداد حاصل کرنے کے لئے ایرانی حکام
کو قائل کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق حوثی وفد اپنے سربراہ
عبدالمالک الحوثی کا پیغام لیکر ایران گئے ہیں جس میں مختلف نوعیت کے اسلحہ فراہمی
کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ باغیوں کو اتحادی افواج کے ہاتھوں لگنے کاری
عسکری ضربات کے بعد سامنے آیا ہے۔
انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران میں
حوثی وفد پاسداران انقلاب کی قیادت کے ساتھ مذاکرات میں تہران نواز حوثی اہل تشیع
کو فوجی ماہرین کی معاونت سے مزید لیس کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا تاکہ مارب
کے محاذ پر حوثیوں کی پسپائی کو روکنے کے مشورے میسر آ سکیں۔ نیز سرکاری فوج نے
اتحادی فوج کی مدد سے ساحلی پٹی پر آبنائے باب المندب اور جزیزہ میون پر قبضہ کر
لیا ہے، جو حوثیوں کی اہم شکست ہے۔

0 comments:
Post a Comment