• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    قاہرہ یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کے نقاب پر پابندی عائد

    قاہرہ یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کے نقاب پر پابندی عائد


    مصر میں قاہرہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین اساتذہ کمرہ جماعت کے اندر نقاب نہیں پہن سکیں گی۔ یہ متنازع فیصلہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل یونیورسٹی کے چیئرمین جابر ناصر نے کیا ہے۔ نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ تمام انسٹیٹوشنز اور فکلٹیز کی معلمات اور ان کی نائبین نقاب پہن کر تعلیمی عمل میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ”اہرام آن لائن“ کی رپورٹ کے مطابق جابر ناصر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ادارے کی عمومی بہتری کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی عمل میں جدت لاتے ہوئے طلبہ کے ساتھ رابطوں میں آسانی پیدا کی جائے۔ یونیورسٹی کے اس فیصلے پر فوری طور پر مسلمان علما کی طرف سے سخت تنقید شروع ہو گئی ہے۔ معروف سلفی عالم اور دعوة سلفیہ گروپ کے یاسر بورہامی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے اور اس سے مذہبی عقائد کی واضح خلاف ورزی کا اظہار ہوتا ہے۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قاہرہ یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کے نقاب پر پابندی عائد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top