اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی اور اس میں مزید ترقی پذیر ممالک کو شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی تشکیل کو ستر سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی کی۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس اجلاس کے انعقاد کی تجویز کو سراہتے ہوئے اسے گذشتہ ستّر برسوں کے دوران اس ادارے کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر غور کرنے کا اچھا موقع قرار دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران سامراج کے خاتمے اور مشرق وسطی کے حالات سمیت مسئلہ فلسطین اورعام ترک اسلحہ جیسے موضوعات اس ادارے کے اکثر اراکین کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں اور ناوابستہ تحریک نے اپنے اراکین کے مد نظر مسائل کے سلسلے میں ہمیشہ بنیادی کردارادا کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment