• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    روس اور چین شامی بحران کے خاتمے کا نیا مشترکہ میکانزم قائم کرنے میں کوشاں ھیں


    بدہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس کے دوران اپنے روسی ھم منصب سرگئی لاوروو سے ملاقات کرتے ھوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نےمسئلۂ شام کے حل کی خاطر روس اور چین کے اشتراک عمل کے حق میں رائے دی۔ اپنی طرف سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے یہ خیال ظاھر کیا کہ مسئلۂ شام کے سیاسی تصفئے کے عمل میں چین کی شمولیت مفید ھوگی۔ یہ بیان روس کے وزیرخارجہ نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کا مسودۂ قرارداد پیش کرتے ھوئے دیا جس کی رو سے  داعش مخالف قوتوں کی کوششوں میں رابطہ پیدا کیا جانا ضروری ھے۔ روس کے وزیرخارجہ کا کہنا ھے کہ مسئلۂ شام کے تصفئے کے عمل میں روس کے علاوہ سعودی عرب، ایران، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن، قطر، یورپی یونین اور چین کی شرکت فائدہ مند ھوگی۔ 
    LINK
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس اور چین شامی بحران کے خاتمے کا نیا مشترکہ میکانزم قائم کرنے میں کوشاں ھیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top