• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 17, 2015

    بحر متوسط سے شام میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: روس

    روسی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کی فوج بحر متوسط میں موجود جنگی جہازوں سے شام میں انتہا پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے گی۔
    "کومسوملسکایا برافدا" کے نامہ نگار نے روسی جنرل انڈریے کارٹا بولوف سے جب پوچھا کہ کیا بحر متوسط میں موجود ان کے جنگی جہاز ضرورت پڑنے پر شام کے اندر میزائلوں سے حملے کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ "ہاں بالکل کریں گے"۔
    خیال رہے کہ روس اس سے قبل بحر قزوین سے شام اور عراق میں شدت پسندوں کے خلاف کروز میزائلوں سے حملے کر چکا ہے۔ شام کے اندر داغے گئے میزائل عراق اور ایران کی فضاء سے گذرے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بحر متوسط سے شام میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: روس Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top