• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 17, 2015

    داعش فی کس بھرتی پر 10 ہزار ڈالر تک ادا کرتی ہے: یو این

    اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم انتہاپسند گروپ  'داعش' اپنے حامیوں کو عراق وشام میں جہاد کے لئے بھرتی کرنے والوں کو فی ریکروٹ دس ہزار ڈالر تک رقم دیتے ہیں۔
    عالمی ادارے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے یہ بات بیلجئیم کے دورے کے بعد کہی جس کے کئی شہری عراق اور شام میں جاری تنازعے کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ اس معاملے کا مطالعہ کرنے والے یو این گروپ کی چئیرپرسن 'ایلزیبیتا کرسکا' کا کہنا تھا کہ داعش سوشل میڈیا اور غیر رسمی ذرائع کے ذریعے سے بیلجئیم میں نئے کارکنان کو بھرتی کررہی ہے۔
    کرسکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو بلیجئیم کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عراق وشام میں موجود 500 کے قریب غیر ملکی جنگجوئوں کا تعلق بیلجئیم سے ہے جو کہ کسی یورپی ملک کے حوالے سے سب سے بڑی تعداد ہے۔
    کرسکا نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق "ہمیں ایسی صورتحال کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جہاں بھرتی کار نے دو، تین ہزار سے لے کر 10 ہزار ڈالر تک کی رقم کے بدلے لوگوں کو بھرتی کیا ہے۔"

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش فی کس بھرتی پر 10 ہزار ڈالر تک ادا کرتی ہے: یو این Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top