شام اور عراق میں "داعش"
کے خلاف جنگ میں مصروف بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل اسٹیف وورن نے شام
میں روسی فوج کے حملوں کو غیرذمہ دارانہ اور ناعاقبت اندیشی کا مظہر قرار دیا ہے۔
بغداد سے ٹیلیفون پر پینٹاگون
میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرنل وورن نے کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے شام میں فضائی
حملوں کا سب سے زیادہ فائدہ داعش کو پہنچ رہا ہے۔ روسی فوج کے حملوں سے شام میں صدر
بشارالاسد کی فوج کی پیش رفت کا امکان نہیں مگر داعش ضرور مضبوط ہوئی ہے۔
کرنل اسٹیف وورن نے انکشاف کیا
کہ ہفتے کے روز شام کی فضاء میں روس اور امریکا کے جنگی طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے
آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روسی طیاروں نے شام کی فضاء میں بین الاقوامی فضائی پروٹو
کول کا خیال نہیں رکھا حالانکہ روسی اور امریکی عسکری قیادت کے درمیان دو بار ہونے
والے اجلاسوں میں شام کی فضائی حدود میں فضائی پروٹوکول اور ایک دوسرے کے طیاروں کو
نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment