• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    سیکڑوں مسلح ایرانی فوجیوں کی شام آمد ۔


    ایران کے سیکڑوں فوجی اسلحے سمیت دس روز قبل شام پہنچے ہیں۔وہ جنگ زدہ ملک کے شمال میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں اسدی فوج کے ساتھ مل کر زمینی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ بھی ان کارروائیوں میں حصہ لینے کی تیاری کررہی ہے۔
    لبنانی ذرائع نے برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کو بتایا ہے کہ ''مستقبل قریب میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی زمینی پیش قدمی کے ساتھ انھیں روسی لڑاکا طیاروں کی فضائی مدد بھی حاصل ہوگی''۔ایک ذریعے کے مطابق ''مستقبل میں ادلب اور حماہ میں زمینی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان ہے''۔
    شام اور اس کے نئے اتحادیوں کے اس آپریشن کا مقصد صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ہاتھوں کھوجانے والے ملک کے شمال مغربی علاقوں کو واپس لینا اور وہاں سے باغیوں کو نکال باہر کرنا ہے۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سیکڑوں مسلح ایرانی فوجیوں کی شام آمد ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top