فلسطین میں پچھلے ایک
ہفتے کے دوران ' تحریک انتفاضہ القدس' میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں
میں اب تک7 یہودی آباد کار ہلاک، 162 زخمی اور صہیونی
ریاست کو بد ترین معاشی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
"القدس اسٹڈی سینٹر" کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انتفاضہ القدس کے دوران فلسطینی شہریوں کے حملوں میں صہیونی دشمن کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران سات یہودی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment