روسی
وزارت دفاع کے ترجمان اگور کوناشی کوو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی فضائی
فوج نے شام میں جو جنگی طیارے دہشتگردوں سے لڑائی کے لیئے بھیجے ہیں ان میں جدید سوکھوئی
ایس یو 24 ایم اور سوکھوئی ایس یو 25 شامل ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ روس نے یہ تمام حملے ایک مختصر نوٹس کے بعد شروع کیئے ہیں اور اس کی وجہ
یہ ہے کہ روس کے بہت سے طیارے پہلے ہی شامی شہر ترتوس روانگی کے لیئے تیار تھے۔
انہوں
نے کہا کہ ہمیں اس سب کے لیئے کشھ زیادہ نہیں کرنا پڑا بلکہ ہمیں صرف چند جہازوں اور
جنگی ہتھیاروں کو حرکت دینا تھی۔
انہوں
نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس نے شام کے مختلف علاقوں میں 12 حملے کیئے۔
انہوں
نے روس کے فضائی حملوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کی شام میں فضائی
کارروائیوں سے شامی شہر ادلیب کے قریب دہشتگردوں کا ایک ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہواہے
جبکہ حمہ میں بھی دہشتگردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ روسی طیاروں نے شامی شہر حمص میں بھی کارروائی کی جس میں دھماکہ خیز مواد
بنانے والی ایک فیکٹری پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

0 comments:
Post a Comment