آج لبنان میں جرمنی سفیر مارٹن ھوٹ نے اعلان کیا ہے کہ جرمن نے لبنان میں مقیم شامی بے گھر افراد کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے 45 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کیا گیا ہے ۔
لبنان میں جرمن کے سفیر ھوٹ نے لبنانی وزیر تربیت الیاس کے ساتھ مشترک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوے تاکید کی ہے کہ جرمن لبنان کی حمایت کرتا ہے کہ اس نے مشکل وقت میں بے گھر شامیوں کو لبنان میں رہنے کی جگہ دی ،اور انہوں نے اس بات کو واضع کرتے ہوے کہا ہے کہ جرمن نے لبنان میں مقیم بے گھر لوگوں 2012 میں بھی 300ملین ڈالر کی مدد کی تھی ۔
لبنانی حکومت اور وزارت تربیت نے 20 ہزار بے گھر شامی بچوں کی رجسٹریشن کرنے پر غور کیا ہے ۔اور بین الاقوامی برادری کی حمایت شامی نوجوانوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں بہتر کردار ادا کررہی ہے ۔
اور ھوٹ نے جرمن کا موقف واضع کرتے ہوے کہا ہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاے ۔

0 comments:
Post a Comment