• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 14, 2015

    شام: دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے کی عمارت پر 2 راکٹ فائر کیے گئے

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمشق میں روسی سفارت خانے پر یہ راکٹ اس وقت داغے گئے جب وہاں پر روسی فضائی حملوں کی حمایت میں  نکالی جانے والی ریلی کے سیکڑوں شرکا موجود تھے، مبینہ طور پر باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ روسی سفارت خانے کی حدود میں گرے جس سے مظاہرین میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا اس سے ریلی میں شریک افراد کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا جب کہ سفارت خانے کا عملہ بھی اس حملے میں محفوظ رہا۔
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے  دہشت گردی قرار دیا ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کا مقصد ان لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے جو شدت پسند تنظیم  داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے کی عمارت پر 2 راکٹ فائر کیے گئے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top