مصر : امریکی بحریہ کے سابق انجنیئر کو 11 سال قید کی سزا سنا دی
مصر: امریکی بحریہ کے سابق انجنیئر کو 11 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے مصر کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام ميں بحریہ کے سابق انجنیئر کو 11 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔مصطفی احمد عواد ریاست ورجینیا کے شہر نارفوک میں بحری اڈے پر سن 2014 سے سول انجنیئر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ نوکری شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے مصری خفیہ سروس کے اہلکاروں کے طور پر اپنا تعارف کراکر اسے مصر کے لئے جاسوسی کرنے کی پیشکش دی تھی۔ عواد نے زیر تعمیر طیارہ بردار جوہری جہاز کا خاکہ ان کے حوالے کر دیا تھا جس کے عوض اسے 3 ہزار ڈالر ملے تھے۔
0 comments:
Post a Comment