• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 4, 2015

    کویت: دہشت گردی نے شیعہ، سنی متحد کردیے، اجتماعی نماز جمعہ

    کویت: دہشت گردی نے شیعہ، سنی متحد کردیے، اجتماعی نماز جمعہ



    کویت میں پچھلے جمعہ کواہل تشیع کی جامع مسجد امام جعفر الصادق میں ہونے والے خودکش حملے کا ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ دہشت گردی کی اس خونی واردات نے اہل سنت والجماعت اور اہل تشیع کو باہم متحد کردیا ہے۔ شیعہ سنی اتحاد کا قابل تحسین مظاہرہ کل جمعہ کو کویت کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں دیکھا گیا جہاں دونوں مسالک کے پیروکاروں نے ایک دوسرے کے آئمہ کے پیچھے نماز جمعہ ادا کی۔
    العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر تمام مساجد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے گئے تھے۔ قبل ازیں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کی جانب سے جامع مسجد امام جعفر الصادق میں دہشت گردی کے واقعے کی طرز پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت: دہشت گردی نے شیعہ، سنی متحد کردیے، اجتماعی نماز جمعہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top