مصری فورسز کی کارروائی ، انصار بیت المقدس کے دو لیڈر مارے گئے
العربیہ نیوز چینل نے جمعہ کی شب اطلاع دی ہے کہ مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے وابستہ جنگجو گروپ انصار بیت المقدس کے دو سرکردہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ کے نمائندے نے مصر سے بتایا ہے کہ یہ دونوں شمالی سیناء کے قصبے شیخ زوید میں فوج کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
مصر کی سرکاری مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی (مینا) نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انصار بیت المقدس کی سرکردہ شخصیت کمال علام جمعرات کو ہلاک ہوئی تھی۔ مصری فورسز نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران کمال علام سمیت ستر سے زیادہ جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment