• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 6, 2015

    پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمدات دوگنی کر دیں گے ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران خام تیل کی برآمدات دوگنی کر دے گا-
     منصور معظمی نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اپنے تیل کی برآمدات دوگنی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- منصور معظمی نے مزید کہا کہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران روزانہ تیئیس لاکھ بیرل تیل برآمد کرے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ توقع نہیں کی جا رہی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں مزید کمی آئے گی کیونکہ دنیا کی اقتصادی ترقی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے- منصور معظمی نے مزید کہا کہ ایران اوپیک کے رکن ممالک کے لئے تیل کی برآمدات کی مقدار از سر نو معین کئے جانے کا معاملہ اٹھائے گا-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمدات دوگنی کر دیں گے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top