مصر:نہر سویزحملہ سازش ،اخوان کے 13 ارکان گرفتار
مصر میں حکام نے کالعدم جماعت اخوان المسلمون کے تیرہ ارکان کو نہرسویز کے ارد گرد بم نصب کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تیرہ افراد نے ایک سیل تشکیل دے رکھا تھا اور ان میں سویز کنال اتھارٹی کا ایک ملازم بھی شامل تھا۔پراسیکیوٹرز نے انھیں پندرہ روز کے لیے زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے اور یہ الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے سینی ٹیشن اور بجلی کی تنصیبات کے ارد گرد بم نصب کیے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سوموار کو مصر کے پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی دارالحکومت قاہرہ میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت نے کالعدم قرار دی گئی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے وابستگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ملک کی اس سب سے قدیم جماعت کے بچے کھچے ارکان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ان پر سکیورٹی فورسز پر بم حملوں اور بم دھماکوں کی سازشوں کے الزامات عاید کیے جارہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment