• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 8, 2015

    سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 120 حوثی باغی ہلاک


    یمن کے وسطی صوبے عمران میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ایک فضائی حملے میں ایک سو بیس سے زیادہ حوثی باغی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
    العربیہ نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی طیاروں نے منگل کے روز مغربی صوبے حدیدہ ،جنوبی شہر عدن اور وسطی شہر ایب میں بھی حوثیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔جنوب مغربی شہر تعز میں حوثیوں کے ایک فوجی قافلے پر فضائی بمباری کی گئی ہے۔
    درایں اثناء یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے منگل کے روز بھی صنعا میں حوثی تحریک کے رہ نماؤں سے ملاقاتیں جاری رکھی ہیں اور ان سے انسانی بنیاد پر جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ متاثرہ یمنیوں کو انسانی امداد بہم پہنچائی جا سکے۔
    عالمی ایلچی سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کو یمن میں حوثیوں پرفضائی حملے روکنے اور حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادیوں کو زمینی کارروائیاں منجمد کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کی 26 مارچ کو یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کی ڈھائی کروڑ آبادی میں سے اسّی فی صد کو ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔جنگ سے متاثرہ یمنیوں کو خوراک ،پینے کے صاف پانی ،ادویہ اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 120 حوثی باغی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top