• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    بحرین، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے بے بنیاد الزامات کا دو ٹوک جواب


    اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے بے بنیاد الزامات کا بھررپور جواب دیا ہے
    اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بحرینی وزیرخارجہ کے اس الزام کو سختی سے مستردکردیا کہ ایران، بحرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے - 
    ایرانی مندوب نے کہاکہ بحرینی حکام کی طرف سے ایران کے خلاف اس قسم کے الزامات بحرین میں ایک اقلیتی گروہ کے ذریعے اکثریتی شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں - اقوام متحدہ میں ایران کے مند وب نے سانحہ منی کے تعلق سے ایرانی حکام کے موقف کے بارے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کےوزرائے خارجہ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی اور اماراتی حکام کے ذریعے ایسے معاملے میں جو ان سے مربوط نہیں ہے اس قسم کے اشتغال انگیزبیانات سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی - 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بحرین، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے بے بنیاد الزامات کا دو ٹوک جواب Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top