یمن میں حکومت کے خلاف
سرگرم حوثی باغیوں نے تعز شہر میں اپنی ایک حالیہ کارروائی کے دوران یمن کے قومی
ترانے کی دھن بنانے والے مشہور انقلابی موسیقار ایوب طارش کے گھر پر گولا باری کر
کے اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
یمن کے سیاسی مبصرین اس کارروائی کو باغی ملیشیا کی جانب سے یمن کی وحدت پر بڑے
حملے سے تعبیر کر رہے ہیں۔
ایوب طارش نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ
وہ ان دنوں تعز کے نواحی گاوں الأعبوس میں مقیم ہیں۔ باغیوں نے میری گھر کو متعدد
راکٹوں سے نشانہ بنایا جس سے مکان کو اندر اور باہر سے بہت زیادہ نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا بیٹا شادی گھر کے ایک حصے میں موجود تھا، تاہم
حملے وہ اور اس کی فیملی محفوظ رہے۔

0 comments:
Post a Comment