• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    ریاض میں بم فیکٹری چلانے والا شامی گرفتار


    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دارلحکومت ریاض کی الفیحاء کالونی کے ایک مکان میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر فلپائنی لڑکی سمیت ایک شامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
    حراست میں لئے جانے والے شامی شہری نے مکان کو شدید دھماکا خیز مواد سے بھر رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو مکان میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے میں 12 گھنٹے لگے۔
    العربیہ نیوز چینل کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شامی کی شناخت یاسر محمد البرازی کے نام سے کی گئی ہے۔ یاسر، فلپائنی دوشیرہ لیڈی جوئی سبیہ کے ہمراہ مکان میں مقیم تھا۔ جوئی مکان میں بارودی جیکٹ کی سلائی کا کام کرتی تھی۔ حکام نے کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری دو تیار خودکش جیکٹیں بھی برآمد کیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاض میں بم فیکٹری چلانے والا شامی گرفتار Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top