سعودی عرب کے وزیر
خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور ترکی دونوں شامی اپوزیشن کی مدد کے
پابند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک عراق اور شام کی وحدت کو یقینی بنانے کی
کوششیں جاری رکھیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ
نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب فریدون سینیرلی اوگلو کے ہمراہ
ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ترک وزیرخارجہ نے شام میں
روسی فوج کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ماسکو شام میں فوجی ایکشن کرکے سنگین
غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ روس کی شام میں مداخلت سے کوئی اچھائی برآمد نہیں ہو گی۔

0 comments:
Post a Comment