متحدہ عرب امارات بھی
یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی
کمیٹی کے سربراہ
ایڈ روئس نے بتایا کہ یو اے ای کے سفیر برائے واشنگٹن یوسف
العتیبہ نے انہیں فون پر کہا کہ ان کا ملک خود کو کے ساتھ
طے کیے جانے والے
جوہری معاہدے پر مزید عمل درآمد کا پابند محسوس نہیں کر رہا۔ ان کے بقول العتیبہ
نے کہا کہ امریکہ
کے دشمن کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے اور اب دوست بھی ایسا کرنا
چاہتے ہیں۔ 2009ء میں ان دونوں ممالک کے درمیان
ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس
کی رو سے امریکہ نے یو اے ای کو جوہری توانائی میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی اور
آلات مہیا
کرنے کی حامی بھری تھی۔

0 comments:
Post a Comment