داعش مغرب کی ایجاد ہے:یونس مہیون
یہ بیان مصر کی سلفی پارٹی النور کے صدر یونس مہیون نے دیا۔ واضح رھے کہ 18 اور 19 اکتوبر کو مصر کے 14 صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ منعقد ھوگا۔ دوسرا مرحلہ 22 اور 23 نومبر کو باقی 13 صوبوں میں متوقع ھے۔ النور پارٹی واحد اسلامی جماعت ھے جو ان انتخابات میں شرکت کریگی۔ اس پارٹی کے صدر یونس مہیون نے مزید کہا کہ دراصل داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ھے۔ ھم مسلمان داعش کے جرائم کے قصوروار نہیں ھیں، ھماری پارٹی لوگوں کو اس گروہ میں شامل ھونے سے روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رھی ھے۔ داعش مصری عوام اور ساری عرب دنیا کو درپیش شدید ترین چلنج ھے، یونس مہیون نے نشاندہی کی

0 comments:
Post a Comment