اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے
شہر نابلس کے جنوبی علاقے کو عام لوگوں کی آمد ورفت کے لئے بند کرتے ہوئے اسے 'فوجی
علاقہ' قرار دے دیا ہے۔
یہ کارروائی ایتامار نامی یہودی بستی کے قریب واقع بیت فوریک
گاؤں میں دو یہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد عمل میں لائی گئی۔ اسرائیلی فوج نے یہودیوں
کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر تلاش کا عمل شروع کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی نابلس کے متعدد دیہات پر دسیوں یہودی
آبادکاروں نے فلسطینیوں کے مکانات پر حملہ کر کے راستے سے گذرنے والی درجنوں گاڑیوں
کے شیشے توڑ دیئے اور ساتھ ہی رام اللہ اور نابلس کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کر
دی۔

0 comments:
Post a Comment