• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 16, 2015

    جرمن وزیر خارجہ کا دورہ ایران ۔


    جرمن وزیر خارجہ کل ہفتے کو تہران پہنچیں گے۔

    ان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد بھی تہران آئےگا۔ اس سے قبل جرمنی کے وزیر اقتصاد اور ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل نے تہران کا دورہ کیا تھا۔ جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان بتایا ہے کہ وزیر خارجہ فرانک والتر اشتاین مائر کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کو آگے بڑھانا، ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور علاقے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال بالخصوص بحران شام جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
    اشتاین مائر تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صدر جناب حسن روحانی اور اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ تہران میں مونخ سکیورٹی کانفرنس کی ابتدائی نشست میں شرکت کریں گے۔ یہ نشست پہلی مرتبہ ایران میں منعقد ہورہی ہے۔ ادھر ماسکو سے ایران کے سفیر نے اطلاع دی ہے کہ روس کے وزیر توانائی اقتصادی مسائل پر ہمہ گیر مذاکرات کرنے کےلئے بدھ کو تہران پہنچنے والے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جرمن وزیر خارجہ کا دورہ ایران ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top