ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے تہران میں 747 بوئنگ ہوائی جہاز کا اجن گرگیا جس کو تہران سے ایران کے جنوبی شہر بندر عباس جانا تھا جس میں 426 مسافر سوار تھے انجن حادثے کے بعد تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ۔
ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے مسول محمد شہبازی نے تسنیم نیوز سے بات کرتے ہوے کہا ہے یہ طیارہ ماھان کمپنی کا ہے جس میں تہران کے ائیرپورٹ مہرآباد سے 40 منٹ ٹیک آف کرنے کے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ۔
مزید انہوں نے کہا ہےطیارے کے ٹیک آف کرنے کے 40 منٹ بعد طیارے کے 3 نمبر انجن میں فنی خرابی ہوگئی جس کو کپتان نے فوری طور پر مہر آباد ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا اور اس ہونے والے حادثے کی تحقیق جاری ہے ۔

0 comments:
Post a Comment