قابض اسرائیلی حکام نے مزاحمتی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مقتول فلسطینیوں کی میتیں واپس نہ کرکے انہیں اشتعال انگیزی سے روکنا ہے۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ رات گئے کابینہ کے اجلاس میں وزیر برائے داخلی سلامتی گیلا اردان نے مزاحمتی کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اجلاس کےدوران اس تجویز کو قبول کرلیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment