• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 1, 2015

    متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 6سالوں کے دوران چھاتی کے سرطان میں 20فیصد اضافہ


    متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 6سالوں کے دوران چھاتی کے سرطان میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوبئی ہیتھ اتھارٹی کی طرف سے شائع شدہ اعدادوشمار کے مطابق جن مریضوں میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہیں ان کی عمر میں 40سال سے کم ہیں اور ان کے اہل خانہ میں سرطان میں مبتلا ہونے کی ہسٹری پائی جاتی ہے یعنی ان مریضوں کے خاندان کا کوئی فرد قبل ازیں بھی سرطان میں مبتلا پایا گیا اس کے علاوہ زیادہ تر سرطان کے مریضوں کا بیماری کی دوسری سٹیج کے دوران پتہ چلا جبکہ 30فیصد سرطانوں کی تشخیص بیماری کی آخری سٹیج یعنی تھرڈ سٹیج میں ہوئی۔ دریں اثناء ابوظہبی کے بورجیل ہسپتال میں سرطان کے ماہر اونکالوجسٹ ڈاکٹر نوربرٹ ڈبلیو ڈرائیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرطان کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر عوام میں بیماری بارے شعور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پرآسائش طرز زندگی اور غیرصحت بخش غذاؤں کا استعمال بھی سرطان کا باعث بن رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 6سالوں کے دوران چھاتی کے سرطان میں 20فیصد اضافہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top