کردستان ریجن سیکیورٹی کونسل
کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار پشمارا جنگجو کرکوک کی تین اطراف
سے حملہ آور ہوئے۔ ان حملوں میں کرد فورسز نے 140 سکوائر کلو میٹر کا علاقہ داعش دہشتگردوں
سے آزاد کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد
جنگجووں کا مقصد صوبہ کا شمالی علاقہ ہوجہ تھا جوکہ عراقی دارالحکومت بغداد سے 240
کلومیٹر کے فاصلے ہر ہے۔ اس کے علاوہ کرد فورسز کے کمانڈر جعفر شیخ مصطفیٰ نے آپریشن
میں کرد جنگجوو کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کئی فوجی بارودی سرنگوں
کا نشانہ بنے ہیں تاہم کسی بھی کرد جنگجو کو داعش کے سپاہیوں نے نہیں مارا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیش قدمی
کر رہے تھے اور داعش ہم سے بھاگ رہی تھی اس لیئے داعش ہمیں نشانہ نہیں بنا سکی۔
انہوں نے داعش دہشتگردوں کے
جانی نقصان کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں 40 داعش جنگجو بھی مارے
گئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment