شام میں القاعدہ سے
وابستہ باغی جنگجو گروپ النصرۃ محاذ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے صدر بشارالاسد
اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے سروں کے قیمت مقرر
کردی ہے۔
ابومحمد الجولانی کی ایک آڈیو ٹیپ جاری کی گئی ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ''جو کوئی بھی
بشارالاسد کو قتل کرے گا اور ان کی کہانی کا خاتمہ کرے گا،وہ اس کو چونتیس لاکھ ڈالر
انعام کے طور پر دیں گے''۔
انھوں نے سوال کیا کہ
''مسلمان کب تک اقتدار کے حریص ایک شخص کے لیے اپنے حقوق سے محروم رہیں گے اور
اپنا خون بہاتے رہیں گے۔انھوں نے اس آڈیو میں یہ بھی پیش کش کی ہے کہ ''اگر اسد
خاندان کا کوئی فرد شامی صدر کی زندگی کا خاتمہ کردیتا ہے،تو النصرۃ محاذ اس کا
اور اس کے خاندان کا تحفظ کرے گا''۔
ابو محمد الجولانی نے حزب
اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو قتل کرنے والے کے لیے بائیس لاکھ ڈالرز انعام مقرر کیا ہے اور کہا ہے
کہ اگر ان کے خاندان یا فرقے ہی کا کوئی فرد یہ کام کرتا ہے تو اس کو بھی اس انعام
سے نوازا جائے گا۔
اس آڈیو پیغام میں
القاعدہ سے وابستہ گروپ کے سربراہ نے بشارالاسد کے اقلیتی علوی فرقے کے افراد پر
انتقامی حملوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور کہا ہے کہ روسیوں کی حالیہ
فوجی مداخلت کے بعد سنی مسلمانوں کا بلا امتیاز قتل کیا جارہا ہے۔

0 comments:
Post a Comment