کویت :آئل ریفائنری کی تعمیر ،غیر ملکی کمپنیوں کو 13.2 ارب ڈالر کا ٹھیکہ
کویت سٹی :کویت نے آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کو 13.2 ارب ڈالر کا ٹھیکہ دیدیا۔سعودی سرحد کے قریب بننے والا تیل صاف کرنے کا یہ کارخانہ یومیہ 6 لاکھ 15 ہزار بیرل تیل صاف کرے گا اور یہ نومبر 2019 تک آپریشنل ہوجائے گا۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں اب تک کی سب سے بڑی ریفائنری ہوگی۔تعمیراتی کام میں 10 غیر ملکی کمپنیاں حصہ لیں گی جس میں بھارت کی ایصار کمپنی بھی شامل ہے۔

0 comments:
Post a Comment