مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں چار یہودی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہودی بستی شووت راشیل کے نزدیک سوموار کی رات ان اسرائیلیوں کی کار پر فائرنگ کی گئی تھی۔بیان کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ان پر کسی گاڑی سے فائرنگ کی گئی تھی یا گھات لگائے حملہ آور نے ان پر گولیاں برسائی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment