• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 4, 2015

    غربِ اردن میں حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں


    فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ غربِ اردن میں حماس تحریک کے 100 سے زیادہ کارکن گرفتار کر لیے ہیں۔
    آٹھ سال میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
    فلسطینی اتھارٹی نے، جس میں صدر محمود عباس کی فتح تحریک حاوی ہے، کہا ہے اس نے حماس کو علاقے کی سکیورٹی کو سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لیے ایسا کیا ہے۔
    حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتاریاں غربِ اردن میں اسرائیلوں پر جان لیوا حملوں کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔
    حسام بدران نے فلسطینی سکیورٹی فورسز پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے صدر عباس کو ذاتی طور پر اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
    غزہ کی پٹی پر حاوی اسلامی گروہ حماس نے فوری طور پر اپنے اراکین کی رہائی کے لیے کہا اور ساتھ ہی نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔
    فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان عدنان الدمیری نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد پر سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہچانے کے الزام پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
    انھوں نے کہا کہ ’ہم حماس کو اپنی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے اور اپنے ملک میں خونریزی کرنے نہیں دیں گے۔ ہم حماس کو غربِ اردن میں حملے نہیں کرنے دیں گے۔‘
    اس سے قبل اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی ایجنسی نے کہا تھا کہ انھوں نے غربِ اردن کے نابلوس علاقے میں کام کرنے والے حماس کے ایک عسکری سیل کو فاش کیا ہے۔
    یروشلم میں بی بی سی کی نامہ نگار یولاندے نیل کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سکیورٹی میں تعاون ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
    چھاپوں کے بعد غزہ میں فتح کے سرکردہ اراکین کی گرفتاری کے لیے بھی وارنٹ جاری کر دیے گئے۔
    نامہ نگار کے مطابق اس طرح کی صورتِ حال سے گذشتہ برس طے پانے والے مصالحتی معاہدے کے باوجود دونوں دھڑوں کے درمیان خلیج مزید بڑھ جانے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: غربِ اردن میں حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top