• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 7, 2015

    عراقی طیارے نے غلطی سے بغداد پر بم گرا دیا ،12 ہلاک

    عراق کے ایک لڑاکا طیارے نے حادثاتی طور پر دارالحکومت بغداد میں ایک بم گرا دیا ہے جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔
    عراقی فضائیہ کے روسی ساختہ سخوئی لڑاکا طیارے ملک میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ان میں سے ایک لڑاکا طیارہ فضائی مہم سے بیس پر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران حادثاتی طور پر اس سے ایک بم دارالحکومت بغداد میں گر گیا ہے۔
    فوجی ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معان ابراہیم نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سخوئی طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے بم گرا ہے۔اس سے دارالحکومت کے علاقے بغداد الجدید میں متعدد مکان تباہ ہوگئے ہیں۔
    ایک عراقی پولیس افسر کے مطابق اس بم کے دھماکے میں مرنے والوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ٹی وی فوٹیج کے مطابق امدادی ٹیمیں تباہ شدہ مکانوں کے ملبے سے زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو نکال رہی تھیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراقی طیارے نے غلطی سے بغداد پر بم گرا دیا ،12 ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top