اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے
اسرائیل کی متنازع مصنوعات پر "بائیکاٹ" کا ٹیگ لگانے کے اعلان کے بعد صہیونی
ریاست کی مصنوعات ساز کمپنیوں نے اپنے کارخانے مقبوضہ مغربی کنارے (گرین لائن) اور بیت المقدس سے
اندرون (الکیان) اسرائیل منتقل کرنا
شروع کردیے ہیں۔
عبرانی اخبار"ہارٹز" نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
صہیونی کمپنیوں نے یورپی یونین کی طرف سے مصنوعات کے بائیکاٹ کا باقاعدہ ٹیگ لگانے کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی اپنے کارخانے
مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔
ان میں "سوڈا اسٹریم"، "برکان"،
"بیگل بیگل" اور "مولٹیلوک" نامی کمپنیاں شامل ہیں۔

0 comments:
Post a Comment