• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 20, 2015

    سعودی عرب کی شامی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں


    سعودی عرب نے شامی اپوزیشن قوتوں کی صفوں میں اتحاد کے قیام کے لیے مساعی تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں دسمبر کے وسط میں ریاض میں شامی اپوزیشن کی نمائندہ کانفرنس طلب کی گئی ہے۔
    الحدث ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی تمام اپوزیشن قوتوں کی صفوں میں اتحاد کے قیام کا خواہاں ہے۔ ریاض کی جانب سے شامی اپوزیشن میں پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ریاض نے ایک بار پھر حزب اختلاف کو کسی ایک موقف پر متحد کرنے کے لیے انہیں وسط دسمبر میں مشترکہ اجلاس کی دعوت دی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کی شامی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top