سعودی
عرب نے دولت اسلامی"داعش" نامی دہشت گرد گروپ کے لیے جنگجو بھرتی کرنے میں
ملوث سعودی جنگجو طراد محمد الجربا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری کی کوششیں
تیز کر دی ہیں۔
سعودی
عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا ہے کہ امریکا کی جانب
سے سعودی شہریت رکھنے والے طراد محمد الجربا نامی جس شدت پسند کی گرفتاری پر پانچ ملین
ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے وہ سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کو بھی مطلوب ہے۔ وہ غیرقانونی
طریقے سے ملک سے باہر گیا ہے اور دولت اسلامی "داعش" میں شمولیت اختیار کی
ہے۔

0 comments:
Post a Comment