• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 20, 2015

    رکن آبادی کی فیملی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے سعودی عرب جاے گئ ۔




    ایران کے قنصلیٹ امور کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ایران کے بیروت میں سابقہ سفیر رکن آبادی کی فیملی رکن آبادی کے متعلق معلومات کو براہ راست حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جاے گی ۔ 
    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز قشقاوی نے وضاحت کرتے ہوے کہا ہے کہ ایرانی سفارتکار غضنفر رکن آبادی جو کہ سعودی عرب میں حج میں ہونے والے منیٰ حادثے میں گم ہوگے تھے اس کی فیملی کو سعودی عرب جانے کے لیے ویزا مل گیا ہے ۔
    اور انہوں نے رکن آبادی کو سعودی اداروں نے اسرائیل کے حوالے کرنے کی خبروں کو رد کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ خبر کمزور ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
    اور انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ وزارت سانحہ منیٰ میں لاپتہ افراد کا پیچھا کررہی ہے ۔ 
    اور ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ خاندان جن کے بیٹے سعودی عرب میں لا پتہ ہیں ان کو سعودی عرب میں باریک بینی کے ساتھ اور براہ راست تصدیق کرنے کے لئے سعودی عرب بیھجا جاے گا ۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: رکن آبادی کی فیملی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے سعودی عرب جاے گئ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top