• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, November 28, 2015

    ترکی، شام کی سرحدی راہ داریوں پر روس کی بمباری


    شام کے شمال حلب شہر اور ترکی کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی "باب السلامہ" گذرگاہ پر روسی جنگی طیاروں نے تین میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں گذرگاہ پر کھڑی بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
    روسی جنگی طیاروں کی جانب سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب  نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر پیدا ہونے والے اختلافات کم کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ماسکو کی جانب سے ترک پیش کش کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ روسی حکومت کی طرف سے فوری طور پر ترکی کی اس دعوت پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی، شام کی سرحدی راہ داریوں پر روس کی بمباری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top