شام میں جاری
بغاوت میں فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر
کے مہینےمیں شام میں تشدد کے مختلف واقعات میں 29 فلسطینی پناہ گزین شہید اور درجنوں
زخمی ہوئے ہیں۔
شام میں انسانی
حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم" فلسطین۔ شام ایکشن گروپ" کی جانب
سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 فلسطینی پناہ گزینوں کو براہ راست فائرنگ
کرکے شہید کیا گیا۔ تین پناہ گزینوں شامی فوج کی جیلوں میں اذیتیں دے کر شہید کیا گیا
جب کہ سات فلسطینی بمباری سے شہید ہوئے۔ دو فلسطینیوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا
گیا اور ایک فلسطینی علاج اور خوراک کی عدم دستیابی کے باعث جام شہادت نوش کرگیا۔ ایک
شخص کو زندہ جلا دیا اور ایک کو یرموک پناہ گزین کیمپ میں قاتلانہ حملے میں شہید کیا
گیا۔

0 comments:
Post a Comment