• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    ایران اور روس کے لیے شام دلدل ثابت ہوگا:اوباما

    امریکی صدر براک اوباما نے  شام میں صدر  بشار الاسد کی حمایت میں فوجیں اتارنے پر  روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا محاذ جنگ  ایران اور روس کے لیے دلدل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں آمر اور مظلوم عوام کے درمیان کشمکش جاری ہے جس میں عوام کی فتح یقینی ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  وائیٹ_ہائوس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں روس کی فوجی مداخلت سے دولت اسلامیہ عراق وشام  داعش مزید طاقت ور ہو جائے گی۔ امریکیوں نے روس کا یہ فلسفہ ' کہ بشار الاسد کی مخالفت کرنے والے تمام لوگ دہشت گرد ہیں' کلی طور پر مسترد کردیا ہے۔
    صدر اوباما کاکہنا تھا کہ صدر بشار الاسد ایران اور روس کی مدد کی وجہ سے اب تک اقتدار پر قابض ہیں۔ روسی صدر  ولادیمیر_پوتن نے ایک ایسے وقت میں شامل میں فوجی مداخلت کی ہے جب بشارالاسد کی حکومت ختم ہونے کو ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ ماسکو شام کی اعتدال پسند اپوزیشن کو کمزور کرنے کی سازش کرتے ہوئے داعش جیسے انتہا پسندوں کو تقویت پہنچا رہا ہے۔ اس وقت ایران اور صدر بشار الاسد ہی صدر پوتن کے حلیف ہیں، باقی ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے۔ صدر بشارالاسد کی حمایت اور مدد کی وجہ سے شام ایران اور روس کے لیے دلدل ثابت ہوگا۔
    امریکی صدر نے کہا کہ صدر بشار الاسد مسئلے کےحل کا حصہ نہیں بلکہ خود مسئلہ ہیں۔ جب تک وہ اقتدار پر قابض اور روس کی جانب سے فوجی کارروائی جاری رہتی ہے تو شام میں انتقال اقتدار کا عمل آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے روسی صدر پوتن پر واضح کردیا ہے کہ شام میں عبوری دور میں بشارالاسد کا کوئی سیاسی کردار تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور روس کے لیے شام دلدل ثابت ہوگا:اوباما Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top