• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    تہران میں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پیر کو پندرہویں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح ہوا ہے ۔

     مشرق وسطی میں صنعت سے متعلق سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے- اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے انیس ملکوں کی کمپنیاں شریک ہیں ۔
    اس نمائش میں  اس سال دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ یورپی ملکوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی ہے- جرمنی، چھے سال کے بعد اس بین الاقوامی صنعتی نمائش میں حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی کمپنیاں بھی اپنے طور پر اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں- جرمنی کے وزیر اقتصاد اور ترکی کے نائب وزیر اقتصاد بھی اعلی اقتصای اور تجارتی وفد کے ہمراہ اس نمائش میں شرکت کریں گے ۔
    تہران میں پندرہویں بین الاقوامی صنعت کی نمائش میں چار سو ستہتر ملکی اور انیس ملکوں کی تین سو پندرہ سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں- اس نمائش میں اٹلی، فرانس، امریکہ، ترکی، جاپان، ہندوستان، برطانیہ، سوئیڈن، رومانیہ، آئرلینڈ، ملیشیا، جرمنی، اسپین، جنوبی کوریا، چین ، متحدہ عرب امارات، پولینڈ اور ہالینڈ کی کمپنیاں شریک ہیں ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تہران میں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top