• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 17, 2015

    ایرانی فوجیں شام میں موجود نہیں: ایران


    اسلامی جمہوریہ ایران نے ان دعوؤں کومسترد کردیا ہےکہ ایران نےشام کے اندر اپنے فوجی روانہ کئے ہیں

    ایران کی وزارت خارجہ کے ایک سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں ایران کی جانب سے فوجی مبصرین بھیجنے کی اسٹریٹیجی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور شام کے ساتھ اس کافوجی تعاون صرف فوجی مشوروں کی ہی حدتک ہے- انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہوں کا مقصد شام میں فوج اور عوامی فورس کے ہاتھوں دہشت گردوں کو ہونےوالی شکست سے لوگوں کے ذہنوں کو منحرف کرنا ہے ۔
    ایرانی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام اورعراق میں دہشت گردی نے پورے خطے میں بدامنی پیدا کردی ہے اور دہشت گردوں کے وحشیانہ اقدامات سے شام کے عوام میں پائے جانے والے خوف وہراس اور ہمسایہ اوریورپی ملکوں کی جانب شامی باشندوں کےفرار سے انتہائی دلدوز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ روزانہ بڑی تعداد میں عام شہری دہشت گردوں کے ہاتھوں انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کئے جارہے ہیں ۔
    ایرانی وزارت خارجہ کےعہدیدار نے کہا کہ اس صورتحال میں عراق اور شام کی مدد کرنا ایران کا فرض ہے اور ایران علاقے میں امن و استحکام کی بحالی میں مدد دینا اپنا فریضہ سمجھتا ہے ۔
    پچھلے دنوں شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اورعوامی رضاکاروں کے ہاتھوں دہشت گردوں کو ہونےوالی شکست کے بعد یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ ایران نے شام میں جنگ کرنےکے لئے اپنے فوجی بھیجے ہیں - اس سلسلے میں واشنگٹن پوسٹ نے جھوٹا دعوی کیا تھا کہ ایران نے شام کے اندر اپنے فوجی بھیج کر اس ملک میں اپنی مداخلت کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی فوجیں شام میں موجود نہیں: ایران Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top