33کویتی ریاستی
شہریت سے محروم: ایچ آر ڈبلیو
نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم
ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اطلاع دی ہے کہ کویت نے اس سال کے دوران تینتس افراد کو ملکی شہریت سے محروم کردیا ہے۔ ان میں سے تین حکومت کے سخت ناقدین بھی
شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق کویت نے 29 ستمبر کو
تیسرے مرحلے میں اٹھارہ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم نے
کویتی حکام پر زوردیا ہے کہ جن افراد کو شہریت سے محروم کیا جارہا ہے، انھیں اس
فیصلے کے خلاف آزادانہ نظر ثانی کی اپیل کا حق دیا جائے۔

0 comments:
Post a Comment