مصری فوج کو اہم ریاستی تنصیبات کے تحفظ
کا حکم
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فوج کو اہم ریاستی
تنصیبات کے تحفظ کا حکم دیا ہے۔انھوں نے جزیرہ نما سیناء میں فوجیوں پر تباہ کن
حملوں کے بعد سوموار کو ایک صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت ریاستی اداروں پر حملوں
میں ملوث مشتبہ شہریوں کا فوجی ٹرائل کیا جا سکے گا۔
اس صدارتی فرمان کے تحت فوج پولیس کے ساتھ سرکاری
تنصیبات ، بجلی کی تنصیبات، اہم شاہراہوں اور پُلوں پر دو سال تک تعینات رہے گی۔اس
دوران ان کو فوجی تنصیبات سمجھا جائے گا۔اس فرمان کے تحت سرکاری تنصیبات اور املاک
کے خلاف جرائم فوجی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔
واضح
رہے کہ مصر کی فوجی عدالتوں کو پہلے ہی آرمی پر حملوں میں ملوث شہریوں کے خلاف
مقدمات چلانے کا اختیار حاصل ہے۔اب ریاستی اداروں کو فوجی تنصیبات قرار دیے جانے
کے بعد فوج کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment