• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 29, 2014

    حوثی یمن کے صوبہ اب پر اپنا کنٹرول مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    العربیہ چینل کے مطابق حوثیوں نے  اگلے چند گھنٹوں  میں اب شہر  پر کنٹرول کیلئے اپنی نقل وحرکت کو انتہائی تیز کر دیا۔ اور مقامی ذرائع کے مطابق حوثیوں کی بڑی تعداد نے  اپنی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے  اب شہر کی انتظامیہ کی ایک اہم عمارت پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود سرکاری افسران اور فوجیوں کو بے دخل کر دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبہ اب کے گورنر کی عمارت پر بھاری حفاظتی فوج کی بکتر بند بریگیڈحمزہ کو تعینات کر دیا گیا جھڑپوں کے دوران حوثیوں کا ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب کہ قبائلیوں کے پانچ افراد مارے گئے جن میں ان کے قائد شیخ عبدالواحد دعام کا بیٹا بھی مارا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں ایک مختصر جنگ بندی کے بعد چند گھنٹوں تک جاری رہی اور حوثیوں کا صوبہ اب پر کنٹرول سنبھالنے کا مقصد یہاں سے آسانی کیساتھ جنوبی یمن کو بھی کنٹرول کرنا ہے،کیونکہ جنوبی یمن کو جانے کیلئے اب اہم مقام ہے اور اس کئے بھی کہ یہ صوبہ صناءاور عدن کے راستے میں آتا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثی یمن کے صوبہ اب پر اپنا کنٹرول مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top